المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو قبيل حيي بن هانئ المعافري، عن عقبة بن عامر باب: ابوقبیل حیی بن ہانی معافری کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14887
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْكِتَابُ وَاللَّبَنُ، فَأَمَّا اللَّبَنُ فَيُفْتَحُ لِأَقْوَامٍ فِيهِ فَيَتْرُكُونَ الْجُمُعَةَ وَالْجُمُعَاتِ، وَأَمَّا الْكِتَابُ فَيُفْتَحُ لِأَقْوَامٍ فِيهِ فَيُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر جس چیز کا سب سے زیادہ خوف ہے وہ کتاب (قرآن) اور دودھ ہیں۔ دودھ کے بارے میں یہ کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ کھل جائے گا تو وہ جمعہ اور جمعہ کی نمازیں چھوڑ دیں گے، اور قرآن کے بارے میں یہ کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ کھل جائے گا (یعنی وہ اسے پڑھنا سیکھ لیں گے) تو وہ اس کے ذریعے اہل ایمان سے جھگڑا کریں گے۔“