المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن رباح، عن عقبة بن عامر باب: علی بن رباح کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14886
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَنْسَابَكُمْ هَذِهِ لَيْسَتْ بِسِبَابٍ عَلَى أَحَدٍ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ بَنُو آدَمَ طَفُّ الصَّاعِ إِنْ تَمْلَئُوهُ، لَيْسَ لِأَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ فَضْلٌ إلَّا بِدِينٍ أَوْ عَمَلٍ صَالِحٍْ، حَسْبُ امْرِئٍ أنْ يَكُونَ فَاحِشًا بَذِيئًا بَخِيلًا حَلَّافًا»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے یہ نسب کسی پر طعنہ زنی کا ذریعہ نہیں ہیں، تم سب آدم کی اولاد ہو، اور تم سب برابر ہو جیسے ایک ہی ناپ کے صاع کو بھر دیا جائے۔ کسی کو کسی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں سوائے دین یا نیک عمل کے، آدمی کے لیے یہی کافی برائی ہے کہ وہ بدزبان، بدکلام، بخیل اور کثرت سے قسمیں کھانے والا ہو۔“