المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة باب: ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14864
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ، فَقُلْتُ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: انْظُرْ إِلَى هَذَا، أَيُّ صَلَاةٍ يُصَلِّي؟ فَالْتَفَتَ فَقَالَ: «هَذِهِ صَلَاةٌ كُنَّا نُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
ابوالخیر بیان کرتے ہیں کہ ابوتمیم جیشانی کھڑے ہوئے اور مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں، تو میں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: دیکھیں یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے مڑ کر دیکھا اور فرمایا: ”یہ وہی نماز ہے جو ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں پڑھا کرتے تھے۔“