المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة باب: ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14863
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدُنَا يُذْنِبُ؟ قَالَ: «يُكْتَبُ عَلَيْهِ» ، ثُمَّ قَالَ: ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ؟ قَالَ: «يُغْفَرُ لَهُ وَيُثَابُ عَلَيْهِ، وَلَا يَمَلُّ اللهُ حَتَّى تَمَلُّوا»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی گناہ کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس پر لکھ دیا جاتا ہے۔“ اس نے پھر عرض کیا: پھر وہ اس سے استغفار کرتا اور توبہ کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بخش دیا جاتا ہے اور اس پر اجر دیا جاتا ہے، اور اللہ (بخشنے سے) نہیں اکتاتا جب تک تم گناہ کرنے سے نہ اکتاؤ۔“