المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن عباس، عن عقبة بن عامر باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14817
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ أَبُو سَلَمَةَ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أُخْتِهِ أَنَّهَا نَذَرَتْ أنْ تَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ: «إِنَّ اللهَ لِغَنِيٌّ عَنْ نَذْرِ أُخْتِكَ، لِتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی بہن کے بارے میں پوچھا جس نے نذر مانی تھی کہ وہ پیدل چل کر بیت اللہ جائے گی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہاری بہن کی اس نذر سے بے نیاز ہے، وہ سواری پر جائے اور ایک اونٹ قربان کرے۔“