حدیث نمبر: 14756
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا شُعْبَةُ، وَأَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَضْرِبُ غُلَامًا لِي بِالسَّوْطِ إِذْ سَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ خَلْفِي: «اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ» فَجَعَلْتُ لَا أَعْقِلُ مِنَ الْغَضَبِ حَتَّى دَنَا مِنِّي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ وَقَعَ السَّوْطُ مِنْ يَدِي، فَقَالَ: «اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ أَنَّ اللهَ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ» فَقُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَضْرِبُ عَبْدًا أَبَدًا
ترجمہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ایک غلام کو کوڑے سے مار رہا تھا کہ اچانک میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی: ”جان لے، اے ابومسعود!“ میں غصے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہ سکا، یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ میرے قریب آ گئے، جب میں نے آپ ﷺ کو دیکھا تو کوڑا میرے ہاتھ سے گر پڑا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جان لے، اے ابومسعود! اللہ تجھ پر تجھ سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے۔“ تو میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، میں آئندہ کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14756
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 245، حدیث 684