المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن شريك التيمي، عن أبي مسعود باب: یزید بن شریک تیمی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14755
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَضْرِبُ غُلَامًا لِي إِذْ سَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ وَرَائِي: «اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ، اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ» ثَلَاثًا، فَالْتَفَتُّ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «وَاللهِ لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَى هَذَا الْحَالِ» فَحَلَفْتُ أنْ لَا أَضْرِبَ مَمْلُوكًا لِي أَبَدًاترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ایک غلام کو مار رہا تھا کہ اچانک میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی: ”جان لے، اے ابومسعود! جان لے، اے ابومسعود!“ تین بار۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ ﷺ تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ تجھ پر اس سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تجھے اس (غلام) پر اس حالت میں حاصل ہے۔“ چنانچہ میں نے قسم کھائی کہ آئندہ کبھی اپنے کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔