حدیث نمبر: 14736
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَلَقَّتْ رَوْحَ رَجُلٍ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَقَالُوا لَهُ: هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ قَالَ: لَا، إلَّا أَنِّي كُنْتُ أُدَايِنُ النَّاسَ، فَكُنْتُ آمُرُ فِتْيَانِي أَنْ يُنْظِرُوا الْمُوسِرَ وَيَتَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ، فَقَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: تَجَاوَزُوا "
ترجمہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرشتوں نے تم سے پہلے ایک آدمی کی روح کا استقبال کیا تو اس سے کہا: کیا تم نے کبھی کوئی نیکی کی؟ اس نے کہا: نہیں، سوائے اس کے کہ میں لوگوں کو قرض دیتا تھا، اور اپنے نوکروں کو حکم دیتا تھا کہ وہ خوش حال کو مہلت دیں اور تنگ دست سے درگزر کریں۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: تم بھی درگزر کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14736
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 239، حدیث 664