المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو الشيباني، عن أبي مسعود باب: ابوعمرو شیبانی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14698
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح، وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَا: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي - يَعْنِي قُطِعَ بِي فَاحْمِلْنِي - فَقَالَ: «لَيْسَ عِنْدِي شَيْءٌ» قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَا أَدُلُّهُ عَلَى مَنْ يَحْمِلُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری سواری بیچ راستے میں رہ گئی، مجھے سواری دلوا دیجیے - یعنی میں راستے میں پھنس گیا ہوں - آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کچھ نہیں۔“ ایک اور آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! میں اسے کسی ایسے شخص کی طرف رہنمائی کرتا ہوں جو اسے سواری دے سکے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی نیکی کی رہنمائی کی اسے اس کے کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔“