المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو الشيباني، عن أبي مسعود باب: ابوعمرو شیبانی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14697
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو أَبِي مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالََ: احْمِلْنِي، فَقَالَ: «مَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكَ وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَحْمِلَكَ» فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عمرو ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: مجھے سواری دلوا دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی سواری نہیں جو تمہیں دے سکوں، البتہ فلاں کے پاس جاؤ، شاید وہ تمہیں سواری دے دے۔“ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی، پھر اس نے یہ بات آپ ﷺ کو بتائی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی نیکی کی رہنمائی کی اسے اس کے کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔“