المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو الشيباني، عن أبي مسعود باب: ابوعمرو شیبانی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14699
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ح، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ قَالَا: ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: احْمِلْنِي، فَقَالَ: «مَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكَ وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا، فَإِنَّ عِنْدَهُ مَا يَحْمِلُكُ» فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَهُوَ كَفَاعِلِهِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: مجھے سواری دلوا دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی سواری نہیں جو تمہیں دے سکوں، البتہ فلاں کے پاس جاؤ، اس کے پاس تمہیں دینے کے لیے سواری ہے۔“ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی نیکی کی رہنمائی کی وہ اس کے کرنے والے کی طرح ہے۔“