المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو الشيباني، عن أبي مسعود باب: ابوعمرو شیبانی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14696
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إنِّي أُبْدِعُ بِي فَاحْمِلْنِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا عِنْدِي شَيْءٌ وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا فَسَلْهُ فَلَعَلَّهُ أَنْ يَحْمِلَكَ» فَذَهَبَ إِلَيْهِ فَحَمَلَهُ، ثُمَّ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدْ حَمَلَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: میری سواری راستے میں رہ گئی، مجھے سواری دلوا دیجیے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس کچھ نہیں، البتہ فلاں کے پاس جاؤ اور اس سے پوچھو، شاید وہ تمہیں سواری دے دے۔“ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی، پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے گزرا تو اسے بتایا کہ اس نے سواری دے دی ہے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی نیکی کی رہنمائی کی اسے اس کے کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔“