❮
❯
حدیث نمبر: 14603
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ لِغُلَامٍ لَهُ لَحَّامٍ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ، فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجُلسائِهِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ، فَلَمَّا قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ حِينَ دَعَوْهُ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى الْبَابِ قَالَ لِصَاحِبِ الْمَنْزِلِ: «إنَّهُ قَدْ تَبِعَنِي رَجُلٌ وَلَمْ يَكُنْ حِينَ دَعَوْتَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ» فَقَالَ: قَدْ أَذِنَّا لَهُ فَلْيَدْخُلْ
ترجمہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار میں سے ایک آدمی نے، جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اپنے قصاب غلام سے کہا: میرے لیے اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کے لیے کافی ہو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرے پر بھوک کے آثار دیکھے ہیں۔ چنانچہ اس نے اس کے لیے کھانا تیار کیا، پھر اس نے نبی کریم ﷺ اور آپ کے ان ہم نشینوں کو بلا بھیجا جو آپ کے ساتھ تھے، جب نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے تو ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا جو دعوت کے وقت ان کے ساتھ نہیں تھا، جب وہ دروازے پر پہنچے تو آپ ﷺ نے میزبان سے فرمایا: ”ایک آدمی میرے پیچھے آ گیا ہے جو ہمیں بلائے جانے کے وقت موجود نہیں تھا، اگر تم اسے اجازت دو تو وہ اندر آ جائے۔“ اس نے کہا: ہم نے اسے اجازت دے دی، وہ اندر آ جائے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14603
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 199، حدیث 531