المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَرَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَفَ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: وَيْحَكَ، اصْنَعْ لِي طَعَامًا فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَصَنَعَ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَاهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ فَائْذَنْ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ رَجَعَ» قَالَ: لَا بَلْ آذَنُ لَهُ يَا رَسُولَ اللهِسیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار میں سے ایک آدمی تھا جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اس کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو آپ ﷺ کے چہرے پر بھوک کے آثار پہچان لیے، چنانچہ اس نے اپنے غلام سے کہا: تیرا بھلا ہو! میرے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ میں نبی کریم ﷺ کو پانچ آدمیوں میں پانچواں بنا کر دعوت دینا چاہتا ہوں۔ اس (غلام) نے کھانا تیار کیا، پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ کو پانچویں کی حیثیت سے دعوت دی، تو ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، جب دروازے پر پہنچے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو اور اگر چاہو تو یہ واپس چلا جائے۔“ اس نے کہا: نہیں یا رسول اللہ، بلکہ میں اسے اجازت دیتا ہوں۔