❮
❯
حدیث نمبر: 14601
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ سُفْيَانَ، وَشَرِيكٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَقَالَ لِغُلَامِهِ: اجْعَلْ لَنَا طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً أَوْ سِتَّةً لَعَلِّي أَدْعُو رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَدَعَاهُمْ وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكَ دَعَوْتَنِي خَامِسَ خَمْسَةٍ وَإِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ» ، قَالَ: بَلْ آذَنُ لَهُ
ترجمہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے اپنے غلام سے کہا: ہمارے لیے اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ یا چھ آدمیوں کے لیے کافی ہو، شاید میں رسول اللہ ﷺ کو پانچویں کی حیثیت سے بلا سکوں، چنانچہ اس نے انہیں بلایا اور ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے مجھے پانچ آدمیوں میں پانچواں بنا کر دعوت دی تھی اور یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو۔“ اس نے کہا: بلکہ میں اسے اجازت دیتا ہوں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14601
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 198، حدیث 529