المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14600
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِشْكَابَ الْكُوفِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَقَالَ لِغُلَامِهِ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ، لَعَلِّي أَدْعُوهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَصَنَعَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا، فَدَعَاهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ تَبِعَنَا رَجُلٌ، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَائْذَنْ لَهُ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار میں ایک آدمی تھا جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اس کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے اپنے غلام سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرے پر بھوک (کے آثار) دیکھے ہیں، شاید میں آپ کو پانچ میں پانچواں بنا کر بلاؤں۔ چنانچہ اس نے رسول اللہ ﷺ کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ ﷺ کو پانچ میں پانچواں بنا کر دعوت دی، تو ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر تم چاہو تو اسے اجازت دے دو۔“