❮
❯
حدیث نمبر: 14599
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ لِأَبِي شُعَيْبٍ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَلَمَّا رَأَى مَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ مِنَ الْجَهْدِ أَمَرَ غُلَامَهُ أَنْ يَأْتِيَ بِلَحْمٍ يَكْفِي خَمْسَةً، فَأَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ ائْتِنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ سَادِسٌ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى بَابِ أَبِي شُعَيْبٍ قَالَ: «إنَّكَ أَرْسَلْتَ إِلَى خَمْسَةٍ وَإِنَّ هَذَا قَدْ تَبِعَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ وَإِلَّا رَجَعَ» فَقَالَ: لَا بَلْ قَدْ أَذِنْتُ لَهُ فَلْيَأْكُلْ
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ابوشعیب کا ایک قصاب غلام تھا، جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کی تنگ حالی دیکھی تو اپنے غلام کو حکم دیا کہ اتنا گوشت لائے جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو، پھر رسول اللہ ﷺ کو پیغام بھیجا کہ آپ پانچ میں پانچویں ہو کر ہمارے ہاں تشریف لائیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ پانچ میں پانچویں ہو کر نکلے، اور ایک چھٹا آدمی ان کے پیچھے چل پڑا۔ جب آپ ﷺ ابوشعیب کے دروازے پر پہنچے تو فرمایا: ”تم نے پانچ آدمیوں کو بلایا تھا اور یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر تم اسے اجازت دو تو یہ اندر آ جائے ورنہ واپس چلا جائے۔“ اس نے کہا: نہیں، بلکہ میں نے اسے اجازت دے دی، یہ بھی کھانا کھائے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14599
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 197، حدیث 527