المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14598
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ القَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ طَالِبٍ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ قَالَ لِغُلَامِهِ: وَيْحَكَ إنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ فَاعْمَلْ طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَعَمِلَهُ فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَاهُ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يُدْعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا فَتَأْذَنُ لَهُ» فَقَالَ: نَعَمْترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک آدمی نے، جس کی کنیت ابوشعیب تھی، اپنے غلام سے کہا: ارے! میں نے رسول اللہ ﷺ کے چہرے پر بھوک (کے آثار) دیکھے ہیں، لہٰذا اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو۔ اس نے کھانا تیار کیا تو ابوشعیب نے رسول اللہ ﷺ کے پاس پیغام بھیج کر آپ ﷺ کو دعوت دی، تو ایک آدمی جسے دعوت نہیں دی گئی تھی ان کے پیچھے چل پڑا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، کیا تم اسے اجازت دیتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔