المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14597
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: صَنَعَ رَجُلٌ طَعَامًا يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ خَمْسَةٌ، «فَاسْتَأْذَنَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّادِسِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی، جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، نے کھانا تیار کیا اور نبی کریم ﷺ کو دعوت دی، آپ ﷺ کے ساتھ پانچ آدمی تھے، تو نبی کریم ﷺ نے چھٹے آدمی کے لیے اس سے اجازت طلب کی۔