المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عصمة بن مالك الخطمي باب: سیدنا عصمہ بن مالک خطمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14554
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ فُقِئَتْ عَيْنُهُ فَقَالَ لَهُ: «مَنْ ضَرَبَكَ؟» قَالَ: أَعْوَرُ بَنِي فُلَانٍ فَبَعَثَ فَجَاءَ فَقَالَ: أَنْتَ فَقَأْتَ عَيْنَ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَضَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّيَةِ وَقَالَ: «لَا تَفْقَأْ عَيْنُهُ تَدَعُهُ غَيْرَ بَصِيرٍ»ترجمہ
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا جس کی آنکھ پھوڑ دی گئی تھی، آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تمہیں کس نے مارا؟“ اس نے کہا: فلاں قبیلے کے کانے آدمی نے۔ آپ ﷺ نے اسے بلا بھیجا، وہ آیا تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم نے اس کی آنکھ پھوڑی؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس پر دیت کا فیصلہ فرمایا اور کہا: ”اس کی آنکھ اس طرح نہ پھوڑنا کہ اسے بالکل بینائی سے محروم کر دو۔“