حدیث نمبر: 14545
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ مَمْلُوكٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ مَوْلَايَ زَوَّجَنِي وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ امْرَأَتِي، قَالَ: فَصَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا الطَّلَاقُ بِيَدِ مَنْ أَخَذَ السَّاقَ»
ترجمہ

سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: میرے آقا نے میری شادی کرائی تھی اور اب وہ مجھے اور میری بیوی کو جدا کرنا چاہتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ ﷺ منبر پر چڑھے اور فرمایا: ”اے لوگو! طلاق کا اختیار اسی کے پاس ہے جس نے (نکاح میں عورت کی) پنڈلی تھامی ہو (یعنی جس نے نکاح کیا ہو)۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14545
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 179، حدیث 473