حدیث نمبر: 14507
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ الْقُرَظِيُّ قَالَ: «عُرِضَتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ قُرَيْظَةَ، فَمَنْ كَانَ مِنَّا مُحْتَلِمًا أَوْ نَبَتَتْ عَانَتُهُ قُتِلَ، فَنَظَرُوا إِلَيَّ فَلَمْ أَكُنْ نَبَتَتْ عَانَتِي فَتُرِكْتُ»
ترجمہ

سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو قریظہ کے واقعے کے موقع پر مجھے رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا، اور حکم یہ تھا کہ ہم میں سے جو بالغ ہو چکا ہو یا جس کے زیرِ ناف بال اگ آئے ہوں اسے قتل کر دیا جائے، چنانچہ انہوں نے مجھے دیکھا تو میرے زیرِ ناف بال نہیں اگے تھے، اس لیے مجھے چھوڑ دیا گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14507
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 164، حدیث 435