حدیث نمبر: 14506
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ: «كُنْتُ فِيمَنْ حَكَمَ عَلَيْهِ سَعْدٌ فَشَكُّوا فِيَّ، أَمِنَ الْمُقَاتِلَةِ أَنَا أَمْ مِنَ الذُّرِّيَّةِ، فَنَظَرُوا إِلَى عَانَتِي فَوَجَدُوهَا لَمْ تَطْلُعْ فَأَلْقُونِي فِي الذُّرِّيَّةِ»
ترجمہ

سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان لوگوں میں سے تھا جن کے بارے میں سعد رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا تھا، انہیں میرے بارے میں شک ہوا کہ آیا میں لڑنے والوں میں سے ہوں یا بچوں میں سے، چنانچہ انہوں نے میرا زیرِ ناف حصہ دیکھا تو وہاں بال نہیں نکلے تھے، اس لیے مجھے بچوں میں شمار کر لیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14506
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 164، حدیث 434