المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن مضرس بن حارثة بن لام الطائي باب: سیدنا عروہ بن مضرس بن حارثہ بن لام طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14465
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو عُمَرَ الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الزِّيَادِيُّ، ثَنَا سَعْدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ زَيْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ، قَالَ " أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَل لِي مِن حَجٍّ؟ فَقَالَ: «مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِه الصَّلَاةَ فِي هَذَا الْمَكَانِ وَقَدْ أَفَاضَ قَبْلَ ذَلِك مِن عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَو نَهَارًا فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ وَقَضَى تَفَثَهُ»ترجمہ
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مزدلفہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میرا حج ہو گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو ہمارے ساتھ یہ نماز اس مقام پر پڑھے، اور اس سے پہلے رات یا دن میں عرفات سے واپس ہو چکا ہو، تو اس کا حج پورا ہو گیا اور اس نے اپنی میل کچیل کا حق ادا کر دیا۔“