المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن مضرس بن حارثة بن لام الطائي باب: سیدنا عروہ بن مضرس بن حارثہ بن لام طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14462
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُزَيْغٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ الطَّائِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ وَهُو بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْبَلَتُ مِن جَبَلَيْ طَيِّئٍ فَأَكْلَلْتُ نَفْسِي وَأَتْعَبْتُ رَاحِلَتِي وَاللهِ مَا نَزَلْتُ جَبَلًا إِلَّا وَقَدْ وَقَفْتُ عَلَيْه فَهَل لِي مِن حَجٍّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِه الصَّلَاةَ وَقَدْ أَتَى عَرَفَةَ لَيْلًا أَو نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمّ حَجُّهُ»ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ سیدنا عروہ طائی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ مزدلفہ کے موقف میں تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں طی کے دونوں پہاڑوں سے آیا، میں نے اپنے آپ کو نڈھال کر دیا اور اپنی سواری کو تھکا دیا، اللہ کی قسم! جس پہاڑ پر بھی اترا وہاں وقوف کیا، تو کیا میرا حج ہو گیا، یا رسول اللہ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھے اور رات یا دن میں عرفہ آ چکا ہو، تو اس نے اپنی میل کچیل کا حق ادا کر دیا اور اس کا حج پورا ہو گیا۔“