❮
❯
حدیث نمبر: 14459
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطَوَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ وَهُو وَاقِفٌ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْبَلَتُ مِن جَبَلِ طَيِّئٍ وَأَذْلَلْتُ مَطِيَّتِي، وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي، وَاللهِ مَا نَزَلَتُ مِن جَبَلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَل لِي مِن حَجٍّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَ مَعَنَا هَذِه الصَّلَاةَ وَقَدْ أَتَى عَرَفَاتٍ قَبْلَ ذَلِك لَيْلًا أَو نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجُّهُ»
ترجمہ

سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ مزدلفہ میں وقوف فرما رہے تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں طی کے پہاڑ سے آیا، میں نے اپنی سواری کو نڈھال کر دیا اور اپنے آپ کو تھکا دیا، اللہ کی قسم! جس پہاڑ پر بھی اترا وہاں وقوف کیا، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو ہمارے ساتھ یہ نماز پائے اور اس سے پہلے رات یا دن میں عرفات آ چکا ہو، تو اس نے اپنی میل کچیل کا حق ادا کر دیا اور اس کا حج پورا ہو گیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14459
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 152، حدیث 387