المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن مضرس بن حارثة بن لام الطائي باب: سیدنا عروہ بن مضرس بن حارثہ بن لام طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14451
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ وَهُو بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هل لِي مِن حَجٍّ؟ فَقَالَ: «مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِه الصَّلَاةَ وَوَقَفَ مَعَنَا هَذَا الْمَوْقِفَ وأفَاضَ مِن عَرَفَاتٍ قَبْلَ ذَلِك لَيْلًا أَو نَهَارًا فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ وَقَضَى تَفَثَهُ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍترجمہ
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ اس وقت مزدلفہ میں تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میرا حج ہو گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھے اور ہمارے ساتھ اس مقام پر وقوف کرے، اور اس سے پہلے وہ رات یا دن میں عرفات سے واپس ہو چکا ہو، تو اس کا حج پورا ہو گیا اور اس نے اپنی میل کچیل کا حق ادا کر دیا۔“