المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثورة السلمي يكنى أبا أمامة جد معن بن يزيد باب: سیدنا ثورہ سلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوامامہ، معن بن یزید کے دادا
حدیث نمبر: 1442
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْنَ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ: «خَاصَمْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَفْلَجَنِي، وَخَطَبَ عَلَيَّ، وأَنْكَحَنِي، وَبَايَعْتُهُ أَنَا، وَجَدِّي»ترجمہ
سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس جھگڑا لے جا کر فیصلہ کروایا تو آپ ﷺ نے میرے حق میں فیصلہ دیا، اور میرا نکاح خود طے کیا اور کروا دیا، اور میں نے اور میرے دادا نے آپ ﷺ سے بیعت کی۔