حدیث نمبر: 1441
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّصْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ هِلَالٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ ثَوْبَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَنْشُدُ شِعْرًا فِي الْمَسْجِدِ، فَقُولُوا: فَضَّ اللهُ فَاكَ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَقُولُوا: لَا وَجَدْتَهَا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَبِيعُ، ويَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللهُ تِجَارَتَكَ "، كَذَلِكَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ

محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جسے تم مسجد میں شعر پڑھتے دیکھو تو کہو: اللہ تمہارا منہ توڑے، تین بار، اور جسے تم مسجد میں گمشدہ چیز تلاش کرتے دیکھو تو کہو: اللہ کرے تمہیں نہ ملے، تین بار، اور جسے تم مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو: اللہ تمہاری تجارت میں نفع نہ دے۔“ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اسی طرح فرمایا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الثاء / حدیث: 1441
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 103، حدیث 1454