المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عتبة بن فرقد باب: سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 14401
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ عَاصِمٍ، امْرَأَةُ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ قَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ عُتْبَةَ نِسْوَةً نَتَطَيَّبُ ونَخْرُجُ وَهُو أطْيَبُنَا رِيحًا مَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَدَّهِنَ فَقُلْنَا لَه: مَا هَذِه الرِّيحُ؟ قَالَ: أَخَذَنِي الشَّرَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ فَشَكَوْتُ ذَلِك إِلَيْه «فَأَمَرَنِي أَنْ أَلْبَسَ عَلَيَّ ثَوْبِي - يَعْنِي يُغَطِّي فَرْجَهُ - ثُمَّ تَفَلَ فِي يَدِهِ ثُمَّ مَسَحَ بِهَا ظَهْرِي وَبَطْنِي»ترجمہ
ام عاصم رحمہا اللہ، جو سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں، بیان کرتی ہیں: ہم عتبہ کے ہاں کئی بیویاں تھیں، خوشبو لگا کر نکلتی تھیں، اور وہ ہم سب سے زیادہ خوشبودار ہوتے، حالانکہ وہ صرف تیل ہی لگاتے تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا: یہ خوشبو کیسی ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مجھے خارش (جلدی بیماری) لاحق ہوئی تھی، میں نے آپ ﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنا کپڑا لپیٹ لوں - یعنی اپنی شرمگاہ ڈھانپ لوں - پھر آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ میں تھوکا اور اسے میری پیٹھ اور پیٹ پر پھیر دیا۔