المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وابنه عدي بن عدي له صحبة باب: اور ان کے بیٹے سیدنا عدی بن عدی رضی اللہ عنہ کو بھی صحابیت حاصل ہے
حدیث نمبر: 14339
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ» قِيلَ: فَمَنْ تَرَكَهُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «فَلَهُ الْجَنَّةُ»ترجمہ
عدی بن عدی کندی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی مسلمان کے مال پر قسم کھائے، وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہو گا۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! اگر وہ اسے چھوڑ دے تو (اسے کیا ملے گا)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اسے جنت ملے گی۔“