المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس الكندي، عن عدي بن حاتم باب: قیس کندی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14312
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةً الدِّمَشْقِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، وَحَفْصُ بْنُ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، قَالَا: ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، ثَنَا أَبِي، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، لَا نَسْأَلُكَ عَنْ طَاعَةِ مَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ، وَلَكِنْ مَنْ فَعَلَ وَفَعَلَ، يَذْكُرُ الشَّرَّ فَقَالَ: «اتَّقُوا اللهَ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ سے اس شخص کی اطاعت کے بارے میں نہیں پوچھتے جو تقویٰ اختیار کرے اور اصلاح کرے، بلکہ اس حکمران کے بارے میں پوچھتے ہیں جو ایسے ایسے کام کرے - انہوں نے برائی کا ذکر کیا - تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو، اور سنو اور اطاعت کرو۔“