حدیث نمبر: 14274
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إنَّا نُرْسِلُ كِلَابًا لَنَا مُعَلَّمَةً فَقَالَ: «مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ فَكُلْ» قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلَ؟ قَالَ: «وَإِنْ قَتَلَ مَا لَمْ يُشْرِكْنَ كَلْبًا مِنْ غَيْرِهِنَّ»
ترجمہ

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنے سدھائے ہوئے کتے چھوڑتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو وہ تمہارے لیے روک لیں اسے کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ مار ڈالیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ مار ڈالیں، جب تک ان کے ساتھ کوئی اور کتا شریک نہ ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14274
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 87، حدیث 202