المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خيثمة بن عبد الرحمن، عن عدي بن حاتم باب: خیثمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14260
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَأَبُو حُصَيْنٍ قَالَا: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إلَّا سَيُكَلِّمُهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلَا يَرَى إلَّا شَيْئًا قَدَّمَهُ، ثُمَّ يَنْظُرُ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ فَتَسْتَقْبِلُهُ النَّارُ» قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّقِيَ وَجْهَهُ النَّارَ فَلْيَفْعَلْ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے قیامت کے دن اللہ کلام فرمائے گا، اس کے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا۔ وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے اپنے آگے بھیجی ہوئی کسی چیز کے سوا کچھ نظر نہ آئے گا، پھر اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ اس کے سامنے آ جائے گی۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پس تم میں سے جو اپنے چہرے کو آگ سے بچا سکے وہ ایسا کرے، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی سے۔“