المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خيثمة بن عبد الرحمن، عن عدي بن حاتم باب: خیثمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14259
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا سَيُكَلِّمُهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلَا يَرَى إلَّا مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ أَشْأَمَ مِنْهُ فَلَا يَرَى إلَّا مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ أَمَامَهُ فَيَرَى النَّارَ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَتَّقِيَ النَّارَ عَنْ وَجْهِهِ فَلْيَفْعَلْ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے قیامت کے دن اللہ عزوجل کلام فرمائے گا، اس کے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا۔ وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے اپنے آگے بھیجے ہوئے (اعمال) کے سوا کچھ نظر نہ آئے گا، اور اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو اسے اپنے آگے بھیجے ہوئے کے سوا کچھ نظر نہ آئے گا، اور اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ دیکھے گا۔ پس جو اپنے چہرے کو آگ سے بچا سکے وہ ایسا کرے، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی سے۔“