حدیث نمبر: 14202
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا أَبِي قَالَا:، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ: «كُنْتُ أَرْعَى بِذَاتِ الْجَيْشِ فَأَصَابَتْنِي خَصَاصَةٌ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِبَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَلَّنِي عَلَى حَائِطٍ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فاقْتَطَعْتُ مِنْهُ أُقْنًا، فَأَخَذُونِي فَذَهَبُوا بِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِحَاجَتِي، فَأعْطَانِي قِنْوًا وَاحِدًا وَرَدَّ سَائِرَهُ إِلَى أَهْلِهِ»
ترجمہ

سیدنا عمیر مولی آبی اللحم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ذات الجیش میں (بکریاں) چرا رہا تھا کہ مجھے سخت بھوک لگی، میں نے صحابہ کرام میں سے کسی کو یہ بات بتائی تو اس نے مجھے ایک انصاری کے باغ کی طرف رہنمائی کی، میں نے اس میں سے کھجوروں کا ایک خوشہ کاٹ لیا۔ لوگوں نے مجھے پکڑ لیا اور نبی کریم ﷺ کے پاس لے گئے، میں نے آپ ﷺ کو اپنی ضرورت بتائی تو آپ ﷺ نے مجھے ایک خوشہ عطا فرمایا اور باقی اس کے مالک کو واپس کر دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14202
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 67، حدیث 130