المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير مولى آبي اللحم الغفاري واسم آبي اللحم عبد الله بن عبد بن مالك بن عبد الله بن عفان وكان آبي اللحم شاعرا وشهد عمير فتح خيبر وإنما سمي آبي اللحم لأنه كان يمتنع من أكل اللحم. باب: سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ، آبی اللحم غفاری کے آزاد کردہ غلام، آبی اللحم کا نام عبداللہ بن عبد بن مالک بن عبداللہ بن عفان تھا، وہ شاعر تھے، عمیر رضی اللہ عنہ نے خیبر کی فتح میں شرکت کی، اور آبی اللحم اس لیے کہلائے کیونکہ وہ گوشت کھانے سے پرہیز کرتے تھے
حدیث نمبر: 14200
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ متويه الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَمِّهِ، وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَيْرًا، مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ يَقُولُ: أَقْبَلْتُ مَعَ سَادَتِي نُرِيدُ الْهِجْرَةَ حَتَّى دَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.ترجمہ
عمیر، آبی اللحم کے غلام، رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں اپنے آقاؤں کے ساتھ ہجرت کے ارادے سے روانہ ہوا، یہاں تک کہ ہم مدینہ کے قریب پہنچے۔ (آگے) اسی طرح کی حدیث بیان کی۔