المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عمير بن سعد باب: سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 14183
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو رَبِيعَةَ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ ح وَحَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي مَصْرَفِ أَهْلِ فِلَسْطِينَ فَذَكَرْتُ عِنْدَهُ الْعَدْوى، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ»ترجمہ
سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ہم اہلِ فلسطین کی تنخواہوں کی تقسیم کے موقع پر ان کے پاس گئے، میں نے ان کے سامنے مرض کے چھوت لگنے کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”نہ کسی مرض کا خود بخود چھوت لگنا (حقیقت) ہے، نہ بدشگونی لینا، اور نہ الّو (کی نحوست) ہے۔“