المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو السنابل بن بعكك بن الحارث بن عميلة بن السباق بن عبد الدار من المؤلفة واسمه عمرو باب: سیدنا ابوسنابل بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق بن عبدالدار رضی اللہ عنہ، مؤلفۃ القلوب میں سے، ان کا نام عمرو تھا
حدیث نمبر: 14150
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ بْنِ بَعْكَكٍ، قَالَ: وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَو سَبْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا تَعَالَتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَشَوَّقَتْ لِلنِّكَاحِ فَأُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنْ تَفْعَلْ فَقَدْ حَلَّ أَجَلُهَا»ترجمہ
ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: سیدہ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے تئیس یا ستائیس راتیں بعد (بچے کو جنم دیا)، پھر جب وہ اپنے نفاس سے پاک ہوئیں تو انہیں نکاح کی خواہش ہوئی تو انہیں اس پر ملامت کی گئی، یہ بات نبی کریم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو ان کی عدت پوری ہو چکی ہے۔“