المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو السنابل بن بعكك بن الحارث بن عميلة بن السباق بن عبد الدار من المؤلفة واسمه عمرو باب: سیدنا ابوسنابل بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق بن عبدالدار رضی اللہ عنہ، مؤلفۃ القلوب میں سے، ان کا نام عمرو تھا
حدیث نمبر: 14151
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ بْنِ بَعْكَكٍ، قَالَ: وَلَدَتْ سُبَيْعَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَتَشَوَّقَتْ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُخْبِرَ فَقَالَ: «إِنْ تَفْعَلَ فَقَدْ قُضِيَ أَجَلُهَا»ترجمہ
ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: سیدہ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے تئیس رات بعد بچے کو جنم دیا، پھر انہیں نکاح کی خواہش ہوئی، یہ بات نبی کریم ﷺ کے پاس لائی گئی اور آپ کو بتایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو ان کی عدت پوری ہو چکی ہے۔“