المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو السنابل بن بعكك بن الحارث بن عميلة بن السباق بن عبد الدار من المؤلفة واسمه عمرو باب: سیدنا ابوسنابل بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق بن عبدالدار رضی اللہ عنہ، مؤلفۃ القلوب میں سے، ان کا نام عمرو تھا
حدیث نمبر: 14149
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ بْنِ بَعْكَكٍ، قَالَ: وَلَدَتْ سُبَيْعَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَو خَمْسٍ وَعِشْرِينَ فَلَمَّا تَعَلَّتْ تَشَوَّقَتْ فَذَكَرَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ «إِنْ تَفْعَلْ فَقَدْ حَلَّ أَجَلُهَا»ترجمہ
ابوالسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: سیدہ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے تئیس یا پچیس (دن) بعد بچے کو جنم دیا، پھر جب وہ نفاس سے پاک ہوئیں تو انہیں نکاح کی خواہش ہوئی، یہ بات نبی کریم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو ان کی عدت پوری ہو چکی ہے۔“