المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عبد الله بن سلام، عن أبيه باب: محمد بن عبداللہ بن سلام کی اپنے والد سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ يَسَارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مَسْجِدَ قُبَاءَ، فَقَامَ عَلَى بَابِهِ، فَقَالَ: «إِنَّ اللهَ قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطَّهُورِ فَمَا طَهُورُكُمْ؟» ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا أَهْلُ كُتُبٍ وَنَجِدُ الِاسْتِنْجَاءَ عَلَيْنَا بِالْمَاءِ، وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ الْيَوْمَ، فَقَالَ: " إِنَّ اللهَ قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطَّهُورِ، فَقَالَ: {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} [التوبة: ١٠٨] "سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس اس مسجد میں تشریف لائے جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی تھی، یعنی مسجدِ قبا، آپ ﷺ اس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری بڑی تعریف فرمائی ہے، تمہاری طہارت کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اہلِ کتاب ہیں اور ہمیں (اپنی کتاب میں) پانی سے استنجا کرنا لکھا ہوا ملتا ہے، اور ہم آج تک ایسا ہی کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بےشک اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری بڑی تعریف فرمائی ہے، چنانچہ اللہ نے فرمایا: ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک رہنا پسند کرتے ہیں، اور اللہ خوب پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔“ [سورۃ التوبہ: 108]