المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن دينار، عن عبد الله بن الزبير باب: عمرو بن دینار کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ تَطَؤُهُ بِِأََخْنَافِهَا، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْبَقَرِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ تَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْغَنَمِ إِذَا لَمْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ فَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقُرُونِ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْكَنْزِ فَيُمَثَّلُ لَهُ شُجَاعٌ أَقْرَعُ، فَلَا يَجِدُ شَيْئًا فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي فِيهِ» . رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَرَ اللَّيْثِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًاسیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹوں کا کوئی مالک ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرتا ہو مگر قیامت کے دن اسے لایا جائے گا اور وہ اونٹ ایک کھلے میدان میں اپنے کھروں سے اسے روندیں گے۔ اور گائے کا مالک اگر اس کا حق ادا نہ کرتا ہو تو اسے بھی لایا جائے گا اور وہ گائیں ایک کھلے میدان میں اپنے کھروں سے اسے روندیں گی اور اپنے سینگوں سے مارتی رہیں گی۔ اور بکریوں کا مالک اگر ان کا حق ادا نہ کرتا ہو تو اسے بھی لایا جائے گا اور وہ بکریاں ایک کھلے میدان میں اسے سینگوں سے ماریں گی اور کھروں سے روندیں گی، ان میں کوئی سینگ کے بغیر اور نہ کوئی ٹوٹے سینگ والی چھوڑی جائے گی۔ اور خزانہ (کا حق ادا نہ کرنے والے) کے مالک کو بھی لایا جائے گا، اس کے لیے ایک گنجا سانپ بنا دیا جائے گا، وہ (خزانے میں) کچھ نہ پا کر اپنا ہاتھ اس کے منہ میں ڈال دے گا۔“
اسے عمرو بن دینار نے عبید بن عمر لیثی کے واسطے سے بھی نبی کریم ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے۔