المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير، عن عبد الله بن الزبير باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13854
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، فِي قَوْلِ اللهِ {خُذِ الْعَفْوَ} [الأعراف: ١٩٩] ، قَالَ: «أَمَرَ اللهُ نَبِيَّهُ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ”خُذِ الْعَفْوَ“ [سورۃ الاعراف: 199] کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے نرمی و درگزر والا رویہ اختیار کریں۔“