حدیث نمبر: 13826
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: " مَا شَىءٌ كَانَ يُحَدِّثُنَاهُ كَعْبٌ إِلَّا قَدْ أَتَى عَلَى مَا قَالَ إِلَّا قَوْلُهُ فَتَى ثَقِيفٍ يَقْتُلُنِي، وَهَذَا رَأْسُهُ بَيْنَ يَدَيَّ، يَعْنِي: الْمُخْتَارَ، قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: وَلَا يَشْعُرُ أَنَّ أَبَا مُحَمَّدٍ قَدْ خُبِّئَ لَهُ، يَعْنِي: الْحَجَّاجَ "
ترجمہ

ابن سیرین بیان کرتے ہیں: ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کعب ہم سے جو کچھ بیان کیا کرتے تھے وہ سب پورا ہو چکا، سوائے ان کے اس قول کے کہ ثقیف کا ایک نوجوان مجھے قتل کرے گا، جبکہ یہ اس کا سر میرے سامنے رکھا ہے“ - ان کی مراد مختار سے تھی۔ ابن سیرین کہتے ہیں: اور انہیں معلوم نہ تھا کہ ابومحمد یعنی حجاج ان کے لیے چھپا کر رکھا گیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13826
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 92، حدیث 229