المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سن عبد الله بن الزبير، ووفاته، ومن أخباره باب: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی عمر، وفات، اور ان کے حالات کا بیان
حدیث نمبر: 13815
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، قَالَ: ثنا يَحْيَى بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: «قُتِلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فِي جُمَادَى الْآخِرَةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ، وَكَانَ يَوْمَ قُتِلَ ابْنَ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ سَنَةً»ترجمہ
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں: ”عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما تہتر ہجری میں جمادی الآخرہ میں قتل ہوئے، اور جس دن وہ قتل ہوئے اس وقت ان کی عمر بہتر سال تھی۔“