المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عبد الله بن جعفر، عن أبيه باب: محمد بن عبداللہ بن جعفر کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13789
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَوْهَبٍ، أَنَّ إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: مُرْنِي بِدَعَوَاتٍ يَنْفَعُنِي اللهُ بِهِنَّ، فَقَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَمَّا سَأَلْتَنِي عَنْهُ، فَقَالَ: «سَلِ اللهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»ترجمہ
محمد بن عبداللہ بن جعفر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ ایک آدمی آیا اور عرض کیا: مجھے ایسی دعائیں بتائیں جن سے اللہ مجھے نفع دے۔ انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، ایک آدمی نے آپ ﷺ سے وہی سوال کیا جو تم نے مجھ سے کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا اور آخرت میں اللہ سے معافی اور عافیت مانگو۔“