المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسحاق بن عبد الله بن جعفر، عن أبيه باب: اسحاق بن عبداللہ بن جعفر کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13788
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ فِي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيمُ الْعَظِيمُ، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «لَقِّنُوهَا مَوْتَاكُمْ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ هِي لِلْأَحْيَاءِ؟، قَالَ: «أَجْوَدُ وَأَجْوَدُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما ان کلمات کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بردبار اور عظمت والا ہے، پاک ہے اللہ عرشِ کریم کا رب، اور تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں۔“ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”یہ کلمات اپنے مرنے والوں کو سکھاؤ۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، پھر زندوں کے لیے یہ کیسے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور بھی بہتر، اور بھی بہتر۔“