المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند معاوية بن عبد الله بن جعفر، عن أبيه باب: معاویہ بن عبداللہ بن جعفر کی اپنے والد سے مرویات
حدیث نمبر: 13785
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حَمْزَةَ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ يَدْفِنُهُ، فَلُفَّ فِي نَمِرَةٍ، فَبَدَتْ قَدَمَاهُ حِينَ خَمَّرُوا رَأْسَهُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّمْلِ فَجُعِلَ عَلَى قَدَمَيْهِ، وَقَالَ: «لَوْلَا أَنْ تَحْزَنَ نِسَاؤُنَا لِذَلِكَ لَتَرَكْنَا حَمْزَةَ بِالْعَرَاءِ لِعَافِيَةِ السِّبَاعِ وَالطَّيْرِ»ترجمہ
معاویہ بن عبداللہ بن جعفر رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ احد کے دن سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس ٹھہرے جبکہ آپ ﷺ انہیں دفن کر رہے تھے، تو انہیں ایک دھاری دار چادر میں لپیٹا گیا، جب ان کا سر ڈھانپا گیا تو ان کے پاؤں ظاہر ہو گئے، تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ریت لائی جائے اور ان کے پاؤں پر ڈالی جائے، اور فرمایا: ”اگر ہماری عورتیں اس پر غمزدہ نہ ہوتیں تو ہم حمزہ کو یونہی کھلے میدان میں چھوڑ دیتے کہ درندے اور پرندے انہیں کھا جاتے۔“