المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند معاوية بن عبد الله بن جعفر، عن أبيه باب: معاویہ بن عبداللہ بن جعفر کی اپنے والد سے مرویات
حدیث نمبر: 13784
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ الْمِصْرِيُّ، قَالَ: ثنا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ يَرْمُونَ كَبْشًا بِالنَّبْلِ، فَقَالَ: «لَا تُمَثِّلُوا بِالْبَهَائِمِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو ایک مینڈھے کو تیروں کا نشانہ بنا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جانوروں کا مثلہ نہ کرو۔“